MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

1 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے رکن میر ذابد علی ریکی 2018سے 2021تک صوبے کے تمام محکموں اور صوبے کے کوٹے پر وفا قی محکموں میں تعینات ہو نے والے ڈاکٹرز،

- Advertisement -

ویٹر نری ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں پر تعینات ہو نے والے افراد ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے وفا ق اور پنجاب میں صوبے کے طلباءکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے

اجلاس میں میر ذابد علی ریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدی گئی مشینری استعمال میں نہ لا نے اور نصر اللہ زیر ے ینگ ڈاکٹروں کے مطالبات کی منظوری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاو¿ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.