MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس نے تیل کی قیمت 300 ڈالرفی برل تک پہنچنے کی وارننگ دے دی

0 514

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(مسائل نیوز) روس نے پابندیوں کی صورت میں تیل کی قیمت 300 ڈالرفی برل تک پہنچنے سے خبردار کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب و زیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ادھر 2008 اور 1980 کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر، خام تیل کی قیمت 128 روپے فی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھونے لگیں،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تاریخ میں 2008 اور 1980 کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر آئی ہے۔

- Advertisement -

ٹریڈنگ کے دوران ٹی آئی تیل 124 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی۔

سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رجحان ہے اور فی اونس سونا دو ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی کے آغاز کی اطلاعات سامنے آنے پر تیل کی قیمتوں میں کچھ استحکام آیا تھا، تاہم جنگ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے تیل کی عالمی مارکیٹ کو پھر سے بحران کا شکار کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس پر امریکی پابندیوں نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے روس کی تیل کی مصنوعات پر پابندیاں عائد نہیں کی گئیں، تاہم سرمایہ کار روس کی تیل کی مصنوعات کی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خریدار روس کو ادائیگیوں کے حوالے سے درپیش خدشات کے باعث روسی تیل کی خریداری سے گریز کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ روس تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جو بنیادی طور پر یورپی ریفائنریز کو خام تیل فروخت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یورپ کو قدرتی گیس کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بھی روس ہی ہے، جو اس کی سپلائی کا تقریباً 35 فیصد فراہم کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.