MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گرد عناصر تخریب کاری کر کے ملک کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضیاءلانگو

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے لاہور میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اسطرح کی تخریب کاری کر کے ملک کے امن کو سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں

- Advertisement -

اور انسانیت کے دشمن کسی بھی قسم کے رحم کے قابل نہیں صوبائی مشیر داخلہ نے کہا دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اسی لیے وہ اس قسم کے تخریب کاری سے اپنی موجودگی کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے

سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر دینگے صوبائی مشیر داخلہ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی درجات کے لیے دعا کیاور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ملازمین نے رحیم یار خان میں ریلوے اسٹیشن کیقریب تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔ریلوے حکام کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.