MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو متنبہ کردیا

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے ، اس کے تحت آصف علی زرداری نے مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے جس میں طاقتور لوگ سہولت کار ہیں ،میں نے جو پہلے چار نام دئیے تھے اس میں اب آصف زرداری کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
اسی حوالے سے راناثناء اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی سے کام لیتا ہے۔
زرداری صاحب پر قتل کی سازش عمران خان کا مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے، ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

راناثناء اللہ نے کہا کہ 26نومبرکوبھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سےخطرہ تھا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے بھی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔مشاورت کے بعد عمران خان اور الزامات لگانے والے دیگر افراد کو قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،شیخ رشید،مراد سعید اور دیگر کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کر نے کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک پاگل شخص کی بڑ قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.