MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں بلکہ چند دن کی مہمان ہے، مریم نواز

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(جی این ایم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں ، نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور جلد جلد ہی ان ہاوس تبدیلی دیکھیں گے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ،

حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی تو کارکردگی ہے ہی نہیں ، ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے ، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ، کیوں کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ،

- Advertisement -

آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں ، جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اس سے زیادہ جلد ی انہیں خود ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومتی وزرا فیبریکیٹڈڈ خبریں بناتے ہیں ، عمران خان اقتدار میں ہیں

اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے ، یہ حکومت ہفتہ ، مہینے نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے ، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے ، کیوں کہ پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا ، امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی اور آئین کی بالادستی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.