MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تیسری پوزیشن

2 647

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

- Advertisement -

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2021 سے 16 جنوری 2022 تک دو میچز اپنے نام کیے۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی،

جس نے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز ا?ٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.