جوکووچ نے ا سٹریلوی حکومت کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی
ٹینس اسٹار جوکووچ نے ا سٹریلوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی۔فیڈرل سرکل کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ویزا منسوخی کے احکامت کو رد کرتے ہوئے انہیں رہائی کرنے کا حکم کردیاہے۔سربین ٹینس اسٹار نوواک نے ا سٹریلیا حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی۔
- Advertisement -
عدالت نے فوری طورپر جوکووچ کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عالمی نمبرون جوکووچ جو ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن حراست میں تھے۔
اس فیصلے کے بعد اب جوکووچ ا سٹریلیا میں ہی قیام کرتےہوئے ا سٹریلین اوپن میں اپنے اعزاز کا بھی دفاع کرنے کے اہل ہوگئےہیں۔ 34 سالہ ٹینس اسٹار کو بغیر ویکسی نیشن ا سٹریلیا ا نےپر انٹری دینے سے انکار کرتےہوئے امیگریشن حکام نے ویزا بھی منسوخ کردیا تھا۔