MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں،مفتی تقی عثمانی

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں۔صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے

- Advertisement -

جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شائ اللہ نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ھمکنار ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.