کورونا قوانین کیوں توڑے،ا سٹریلیا نے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا
میلبرن(ویب ڈیسک )ا سٹریلیا نے کورونا قوانین پورے نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے8 گھنٹے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔ا سٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اورعملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے
- Advertisement -
یا پھرکسی ا زاد پینل کے ذریعے استشثنی ٰ حاصل ہو۔نوواک جوکووچ ا سٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے۔ائیرپورٹ حکام نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار کوویکسین سے اسثنیٰ اورغلط ویزا پرروک لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔ جوکووچ کوڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔ا سٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قواعد سے بالاترنہیں۔ قانون ، قانون ہے خاص طورپرسرحدوں سے حوالے سے۔نوواک جوکووچ کے وکلاءنے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔