حوالدار مقبول احمد نے دنیا کو چونکا دیا! ورلڈ فٹنس چیلنج میں پاکستان کے تین برانز میڈل
سعودی عرب (مسائل نیوز)سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے تین برانز میڈل حاصل کرلیے۔مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں ایتھلیٹس شریک تھے۔
پاکستان کی جانب سے حصہ لینے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں میڈل جیتے۔
پاکستان کے میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس
صدف صدیقی ماسٹرز کیٹیگری میں برانز
حوالدار مقبول احمد انفرادی ماسٹرز کیٹیگری میں برانز
- Advertisement -
انعام اللہ سینئرز کیٹیگری میں برانز
ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں 57 ممالک جبکہ ویمنز ایونٹ میں 18 ممالک شریک ہوئے جس سے مقابلے کا معیار انتہائی سخت تھا۔
صدف صدیقی کا ردعمل
پاکستان آرمی کی اولمپیئن ایتھلیٹ صدف صدیقی نے میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹکس کے بعد اب فٹنس اور باڈی بلڈنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ محنت، جذبہ اور مسلسل کوشش کے ساتھ عمر کوئی رکاوٹ نہیں بنتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے کیونکہ لگن کے ساتھ ہر شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔