MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، ہلاکتوں کا خدشہ

2 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کا سیاحتی شہر لیجیانگ 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے باعث 22 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی شہر لیجیانگ میں 5.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں چند مکانات گر گئے اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

- Advertisement -

چین کے صوبے یونن کے ننگ لانگ کاونٹی میں زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے مرکز کی طرف سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 60 ارکان کو روانہ کر دیا گیا ہے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ چین کے صوبوں یونن اور سیچوان کی درمیانی سرحد کے قریب آیا تھا زلزلے کا مرکز لیجیانگ سے 115 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں صوبے سیچوان میں ا?نے والوں زلزلے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے گئے تھے جب کہ 2008 میں بھی سیچوان صوبے میں 7.9 شدت کے زلزلے میں ہزاروں بچوں سمیت 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ترکیہ کے شمال مغرب علاقے میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع […]

  2. […] پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.