کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھا ہے بلکہ بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی جنہوں نے حکومت بلوچستان کی اس کاوش کو سراہا ہے بند کمروں کی بجائے صوبے کے منتخب نمائندوں سے مشورہ کیا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو ریکوڈک کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شیئر ملے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بھی بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن افسوس وہ شریک نہیں ہوئے ڈاکٹروں کے رویے پر افسوس ہے
- Advertisement -
میں نے خود ان سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات تسلیم کیے تھے لیکن وہ بضد ہے کہ ایک مہینے سے زائد ہسپتالوں کو تالے لگاکر احتجاج کررہے ہیں سرکلر روڈپارکنگ میں 6سو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جلد باچا خان چوک پر واقع پارکنگ پلازے کا کام شروع کرینگے تاکہ کوئٹہ میں رش کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جاسکے ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے 15ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گے
ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سرکلر روڈ پارکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزراءمحمد خان لہڑی، عبدالخالق ہزارہ، مبین خلجی ،اراکین اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، محمد نواز بلوچ، بابو رحیم مینگل، ایڈمنسٹر کوئٹہ شوکت علی ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کوئٹہ میں ٹریفک کے مسئلے کو حل کریں