MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سید احسان شاہ

0 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال چمن کا ہفتہ کے روز اچانک دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل،ڈی پی او چمن محمد علی کاسی بھی موجود ہیں اور ڈاکٹروں سے سول ہسپتال کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسید احسان شاہ نے تمام سٹاف کو واننگ دی کہ اگر ڈاکٹرز حضرات نے مزید اپنے ہسپتال کا اس حالت کو نہیں بدلا تو پھر میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرونگا

- Advertisement -

ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی اس کے زمہ دار وہی ڈاکٹرز خود ہونگے مزیدکہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اورعام آدمی کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی نے ڈی ایچ کیوہسپتال چمن کے متعلق تفصیلی بر یفینگ دی اور در پیش مسائل کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر اور پیر میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.