MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے پی کے کا تحفہ چوہدری برادران کے ذریعہ ”اُن“ سے طے شدہ ”امانت“ کے تحت ملا،حافظ حسین احمد

0 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں سے اپوزیشن کے رہنما خصوصاً میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن اسٹیبلشمنٹ کا ملک کی سیاست اور انتخابات میں غیر آئینی مداخلت کے خلاف بیانیہ کو لیکر اور پی ڈی ایم کے ذریعہ عمران خان نیازی کی حکومت گرانے کے نام پر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یا ہوا ہے۔ وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر چند دن بعد پی ڈی ایم اپنے کئی گھنٹوں کے اجلاس کے دوران صرف اگلے سربراہی اجلاس کی تاریخ دیتی رہی اور استعفوں کا ڈرامہ رچاکر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دیکر ان دونوں جماعتوں سے جان چڑھائی گئی تاکہ ”اُن “ سے خفیہ طور پر معاملات طے کئے جا سکیں اور ”اُن“ سے ہی مذاکرات کے نتیجے میں سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف لندن فرار ہوئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.