MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا،بلاول بھٹو

0 515

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا،ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے اورآپ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والے ہو،مصطفی کمال ہویا وسیم اخترہو،انہوں نے شہرکے امن کوتباہ کیاہے،میں جب سے پیدا ہوا تب سے دیکھا کہ یہ دہشتگردی کرتے تھے۔بلدیاتی انتخابات میں بلا چلے نہ کوئی اورصرف تیرچلے گا۔ بلاول بھٹو کا سندھ کے بلدیاتی قانون کوکالا قانون کہنے والوں نے پنجاب میں کسی سے مشاورت نہیں کی ہے

- Advertisement -

سندھ حکومت کابلدیاتی قانون پنجاب کے پی اوراسلام آباد کے قانون سے بہترہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاس کراچی میں بلدیاتی نظام پرایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ،صوبائی صدر نثارکھوڑو،شیری رحمان،صوبائی وزیرسعید غنی،شازیہ عطامری ودیگربھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدرزرداری ملک کے طاقتورصدر تھے انہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کودیئے،

ہم نے تمام محکموں کوبلدیاتی اداروں کے تابع کردیا ہے اورکراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال دورسے زیادہ پاورمیئرکودیئے ہیں،ہم نے ان کوسیاسی اختیارات بھی دیئے ہیں ہمارے صحت تعلیم اورداخلہ کے ادارے ان کوجواب دیں گے،جواس قانون کوکالا قانون کہہ رہےہیں ان کامنہ کالا ہوگا،ہم پاکستان زندہ آباد کہنے والے ہو آپ مردہ باد کہنے والے ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلدیاتی نظام کوبااختیارکررہے ہیں اوریہ بوکھلاہٹ کاشکارہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.