MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوگل نے صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)اگر آپ نے بھی کم عمری انتہائی بچگانہ ای میل ایڈرس بنا لیے تھے تو گوگل آپ کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے اہم فیچر متعارف رکا دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے جس فیچر کی مانگ طویل مدت سے کی جارہی تھی بالآخر ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کو جاری کر دیا۔

گوگل کے اکاؤنٹ ہیلپ پیج کے مطابق جی میل اکاؤنڈ ہولڈر اپنی اپنا موجودہ ای میل ایڈریس بدل سکیں گے اور ان کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔

- Advertisement -

تاہم، اپ ڈیٹ کی جو ہدایات ہیں وہ صرف گوگل کے سپورٹ پیج کے ہندی ورژن پر موجود ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فیچر کا اجراء صرف بھارت میں شروع کیا گیا ہے۔

البتہ، اس ہی صفحے پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے جی یہ فیچر عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

انگریزی ورژن کے پیچ میں ای میل ایڈریس کے حوالے سے وہی ہدایات موجود ہیں جس میں واضح تھا کہ ای میل ایڈرس بدلا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.