MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منشیات کیس؛ آریان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

0 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی ہائی کورٹ میں ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں ضمانت پر رہا آریان خان نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

- Advertisement -

آریان نے اپنے وکیل کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ آریان خان نے درخواست میں مزید کہا کہ این سی بی میں حاضری کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات لینا پڑتی ہے اور پیشی کے بعد میڈیا کا بھی سامنا رہتا ہے۔درخواست میں آریان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی ممبئی میں قائم نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں ہر جمعہ کو حاضری سے استثنیٰ دی جائے،

منشیات کیس کی تحقیقات اب دہلی میں اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے اس لیے ممبئی آفس میں ہفتہ وار حاضری کو ختم کیا جائے۔وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امید ہے ممبئی ہائی کورٹ آریان خان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ آریان خان منشیات کیس میں ضمانت پر ہیں، انہیں این سی بی نے 3 اکتوبر کو منشیات کے استعمال، خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کی درخواست پر 28 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.