MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین آفریدی اور حسن علی رواں سال زیادہ ٹیسٹ شکار کرنے والے ٹاپ 5باﺅلرز میں شامل

1 305

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (و یب ڈیسک ) رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ فائیو باﺅلرز میں 2 پاکستانی پیسرز بھی شامل ہیں۔ سال 2021ءمیں پاکستانی بولرز نے ہر فارمیٹ میں خوب وکٹیں اڑائیں، شاہین افریدی اور حسن علی پر مشتمل پیس اٹیک بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنا رہا۔ ون ڈے،

- Advertisement -

ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ فارمیٹس میں پاکستانی باﺅلرز کی جوڑی چھائی رہی۔بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون 52 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں 9 میچوں میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹوں کے ساتھ شاہین افریدی دوسرے جب کہ حسن علی 8 میچوں میں 16.07 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں،حسن نے 2021ءمیں 5 مرتبہ اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین شاہ افریدی نے رواں سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کر کے روی ایشون کو پیچھے چھوڑا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایشون نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔ ٹاپ فائیو باﺅلرز میں اکشر پٹیل 36 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 32 وکٹوںکے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.