عوام کو بجلی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے،نور محمد دمڑ
زیارت(ویب ڈیسک)بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے درینہ ، حل طلب اور اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے منہ، چنہ، زندرہ اور احمدون کےلئے جلد بجلی کے نئے فیڈرز منظور کرائے گے ضلع زیارت کے عوام کا90 فیصد زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے یہاں پر چونکہ نہری نظام نہیں ہے ہزاروں فٹ نچے کنویں / ٹیوب ویل/ برمے کے زریعے پانی نکالنا پڑتا ہے جس کےلئے بجلی کی اشد ضرورت ہوتا ہے
- Advertisement -
کواس ، اور وام کے عوام کو بجلی کی بہترین سپلائی کی فراہمی کےلئے نئے فیڈرز کی منظوری کرکے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا ہے جس عوام اور زمینداروں کو بجلی کی بہترین سپلائی میسر ہوگی عوام اور زمینداروں کو چاہے کہ وہ کیسکو کے ساتھ تعاون کرکے اپنے ذمہ واجبات کو بروقت اداکرے جب عوام بقاعدگی اور ماہوار اپنے بجلی بل جمع کرتے ہے تو وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کم سے کم ہوگا کیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے
ادارہ نے اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور واپڈا کو رقم انہیں بلوں کی رقم ہونے سے ادا کرتے ہے بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے جب بجلی بل بقاعدگی سے اداہونگے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع زیارت کے علاقہ کواس میں اپنے فنڈ سے منظور کردہ کواس،کان اور وام کے نئے بجلی فیڈرز کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے واپڈا اور کیسکو کے آفیسران ، علاقے کے معتبرین نے بھی خطاب کیا اور صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجلی کے نئے فیڈروں کی منظوری کےلئے فنڈز منظور کرکے عوام اور زمینداروں کا درینہ مسئلہ حل کردیا