اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے، بزنس کمیونٹی کے مطابق پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی،پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے،امید ہے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،
جب تک میں زندہ ہوں آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے،دین اور حضورکے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ منگل کو آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم افسردہ ہے، افسوس ہے کہ رحمت اللعالمین کے نام پر ظلم کیا گیا، فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی نے بھی اسلام اور نبی کریم کا نام استعمال کر کے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش تو اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
- Advertisement -
انہوںنے کہاکہ ہمارے نبیپوری انسانیت اور عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، اسلام تلوار سے نہیں پھیلا، آپ اپنے اخلاق سے فکری انقلاب لے کر آئے، ریاست مدینہ کا معاشرہ انسانیت اور انصاف پر قائم تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگلوں میں طاقت کا قانون ہوتا ہے، جانوروں میں مائیٹ از رائٹ کا اصول چلتا ہے، انسانوں میں رحم، انصاف اور احسان پر معاشرے قائم ہوتے ہیں،
اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے، انہی اصولوں پر ریاست مدینہ قائم کی گئی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا مقصد نوجوانوں کو سیرت سے روشناس کرانا تھا، آپ کی سیرت کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد کوئی شخص ایسی حرکت نہیں کرےگا،