MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بعض لوگوں کا دانہ پانی جمعیت کی مخالفت سے وابستہ ہے،عبدالرحمن رفیق

2 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئگیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ مسعود احمد میر رفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا سردار محمد نورزئی

- Advertisement -

حاجی صالح محمد حاجی ولی محمدبڑیچ مولانا سعداللہ آغا حاجی قاسم خان خلجی حافظ شبیر احمد مدنی میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ رحمان گل اور دیگرنے کہا کہ جمعیت پی ڈی ایم کی روح ہے، قائد جمعیت کی سربراہی میں کرپٹ نظام کا دھڑن تختہ کرکے دم لیں گے

۔بعض لوگوں کا دانہ پانی جمعیت کی مخالفت سے وابستہ ہے ان کی مجبوریوں کا احساس ہے۔ کرپشن کے بے تاج بادشاہ احتساب کی بات کرتے ہیں، اب قوم کو ان کے ڈراموں پر یقین نہیں۔ فوری طور پر مستعفی ہوکر نئے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بنیاد سے لے کر آج تک اپنے نظریات پر کاربند ہے، جمعیت کے عقیدت مندوں کی انتھک جدوجہد کی بدولت عالمی اسٹیبلشمنٹ یہاں کی اسلامی شناخت ختم کرنے میں ناکام رہی،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.