کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا درخشندہ مستقبل نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے اور زندگی کو ایک مقصد کے تحت گزارنے سے ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ نوجوان معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پروفیسر وسیم کی قیادت میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
- Advertisement -
اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمارے نوجوان پوشیدہ صلاحیتوں سے معمور ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں. گورنر بلوچستان نے نوجوانوں کے تعلیمی ذوق وشوق کو سراہتے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی تعلیم سے گہری دلچسپی ہی ہمارے روشن مسقبل کی ضمانت ہے. وہ تمام طلباءلائق تحسین ہیں جو والدین کے خوف یا کسی مجبوری کی بجائے اپنی ذاتی دلچسپی اور شوق سے تعلیم حاصل کرتے ہیں.
انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ علم کی روشنی سے اپنے اذہان کو منور کر لیں. بعدازاں بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے طلباءکو گورنر ہاوس کوئٹہ کے مختلف حصے دکھائے گئے جس میں طلباءنے گہری دلچسپی لی۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز نہ صرف ہمارا قومی اثاثہ ہیں بلکہ ان سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے. یونیورسٹیز کے مالی اور انتظامی امور و معاملات کو طے کرنے کیلئے روایتی طور طریقوں کے بجائے جدید طریقہ کار اختیار کرنے سے ہم بآسانی اپنی یونیورسٹی کو خودکفالت کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں