MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی: حنا دلپزیر

0 570

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی۔

گزشتہ سال حنا دلپزیر نے عفت عُمر کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کُھل کر بات چیت کی تھی، اُنہوں نے اپنی طلاق، اکیلے بیٹے کی پرورش، ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے اور دوبارہ پیار تلاش کرنے جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

حنا دلپزیر نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے شوہر کی خوبصورتی سے متاثر ہوئی تھیں تاہم شادی کے چند سال بعد حالات بدل گئے اور ان کے اختلافات بڑھ گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے غصے کی حالت میں اُنہیں طلاق دے دی جب کہ ان کا بیٹا صرف 3 سال کا تھا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد معاشرے کی طرف سے بہت سی کڑوی باتیں سُننے کو ملیں اور میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ طلاق یافتہ ہونے کی وجہ سے مجھے کسی شادی میں دلہن کے قریب نہیں بیٹھنے دیا جاتا تھا۔‘

حنا دلپزیر نے کہا کہ ’میں نے خود کو ہی اپنا دوست بنایا کیونکہ میں اپنے دکھ دوستوں یا کنبہ کے افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی تھی، میں نے ایک ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنا شروع کیا اور بعد میں ٹیلی ویژن کا رُخ کیا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے دوبارہ شادی یا محبت کے رشتے میں بندھنے کا نہیں سوچا کیونکہ میں کام اور اپنے بیٹے کی پرورش میں مصروف تھی۔‘

حنا دلپزیر نے بیٹے کی پرورش کرکے اُنہیں جوان کیا اور پھر بیٹے کی شادی کردی جو کہ ایک خوشحال زندگی گُزار رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.