آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، عمران کو علم تھا، شیخ رشید کا انکشاف
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید نے بتایاکہ عمران خان کوپتا تھا کہ یہ سارا ملبہ گرنا ہے، جس کوہم کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھاگئے، کچھ نہ کچھ توتھا کہ عمران خان نے گیس اوربجلی کی قیمتیں 10، 10 روپے کم کیں۔
حکومت گرانے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، عمران خان کوبتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے سے پتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے دوتین ماہ انتظارکیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔