MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے پنچھیوں نے ایک بار پھر اڑان کا فیصلہ کرلیا

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولنگر(مسائل نیوز) موجودہ حکومت کی بدترین کارکردگی سے جہاں عوام پریشان ہیں وہاں پر جماعتیں تبدیل کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے پنچھیوں نے ایک بار پھر اڑان کا فیصلہ کرلیا ہے ملک بھر کی طرح سرگودھا کے پی ٹی آئی میں شامل بعض افراد نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہے الیکشن لڑنے والوں کی میٹنگز میں شامل ہونیوالے افراد کی اکثریت نے اپنے قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ہرگز ہرگز الیکشن نہ لڑیں کیونکہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی

- Advertisement -

سکوپ نظر نہیں آرہا عوام تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں شاید پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے پی ٹی آئی کو امیدوار بھی پورے دستیاب نہ ہوں اس لئے قبل از وقت ہی موجودہ حکومت کے دور میں سیاسی تبدیلی کیلئے آپ عمل شروع کردیں گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت کے گھر اجلاس ہوا جس میں اکثریت نے پی ٹی آئی سے واپس آنے کی تجویز دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.