MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا ہم بھارت سرکارکو یہ پیغام دینگے کہ وہ اپنے ناپاک حرکتوں سے باز آئے،

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دشت (مسائل نیوز)ڈسٹرکٹ مستونگ کے علاقہ تحصیل دشت میں دشت لیویزانتظامیہ کے جانب سے اور دشت ک سماجی شخصیت آل بلوچستان بھٹہ لیبر ہونین اتحاد کے چیئرمین ملک اعجاز احمد شاہوانی تعاون سے اسٹنٹ کمیشنر دشت میڈم فریدہ ترین صاحبہ کی سربراہی میں اور تحصیلدار دشت میر بہادرخان کھوسہ کے قیادت میں.بلیک ڈے کے سلسلے میں یکجہی کشمیر کے حوالے سے ایک بہت بڑے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ریلی میں ،تحصیلدار دشت میر بہادرخان کھوسہ ،رسالدار محمدایوب بنگلزئی، نائب رسالدار احمدشاہ ،نائب رسالدار اخترمحمد بنگلزئی،نائب رسالدار میر عبدالمالک کرد، نائب رسالدارعبدالرسول بنگلزئی،نائب ، آل بلوچستان بھٹہ لیبر یونین اتحاد کے چیئرمین ملک اعجاز احمد شاہوانی۔سردار سجاد احمد شاہوانی،بابو وحید کرد ، ملک ارشاد احمد شاہوانی ، قانون گوحاجی غلام حیدر، پٹواری میر علی محمد لہڑی ،پی ایس اسٹنٹ کمیشنر سید رضاء شاہ، بابو غلام علی ۔میر الہی بخش شاہوانی،میر
جہانزیب شاہوانی، اکبر سلمان خیل، اور منیراحمد سولنگی، سمیت دشت کے عوام اور معززین نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی دشت لیویز تھانہ سے برآمد ہوکر اسٹنٹ کمیشنر دشت کے آفس میں اختتام پزیر ہوا اسٹنٹ کمیشنر دشت میڈم فریدہ ترین صاحبہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا ہم بھارت سرکارکو یہ پیغام دینگے کہ وہ اپنے ناپاک حرکتوں سے باز آئے ورنہ ہماری پاکستانی عوام تمھارےاینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔ اس مواقع اسٹنٹ کمیشنر دشت میڈم فریدہ ترین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرسال یہ دن 27 اکتوبر ہم بلیک ڈے مناتے ہیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر۔آخر میں انہوں نے ریلی کے شرکا اور دشت کے معززین کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.