MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر مریض کاآپریشن اندر سے کیا نکلا؟ڈاکٹروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

1 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قاہرہ(مسائل نیوز)مصر میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ یہ فون مریض نے کئی ماہ قبل نگل لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب

- Advertisement -

بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ایک موبائل فون تھا ۔یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔ڈاکٹرز نے بتایاکہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.