MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو عمران خان سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

0 494

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو عمران خان سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں ہمارا منشور کل بھی روٹی،کپڑا اور مکان تھا اور آج بھی ہے ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات سامنے رکھے گاہم نے اپنا احتجاج شروع کردیا ہے حکومت سے نجات کیلئے صاف اور شفاف انتخابات وقت کی ضرورت بن گئے ہیں

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ھاوس کراچی میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ کے چئیرمین سید کمیل حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں سید کمیل حیدر شاہ نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کو لانگ مارچ کے سکھر میں قیام اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید کمیل حیدر شاہ کو لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات دی اور بہتر انتظامات پر سراہا،

پی پی سکھر سٹی چوہدری اظہر حسنین کے جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کے عمران خان نے سب پر چوری کا الزام لگاکراپنی سیاست چمکائی، ملک کو کنگال اور اپنی ملکیت میں اضافہ کیا مدینہ ریاست کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والا وزیر اعظم امیر ہوگیا اور عوام غریب، اب بہت ہوگیا ہے نااہل سیلکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.