MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت بے بس : مہنگائی کی شرح میں پھر تہلکہ خیز اضافہ ہو گیا

4 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (مسائل نیوز) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 7 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 12.94فیصد جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں یہ شرح 21 ۔1 فیصد بڑھ گئی ہے۔آٹا، چینی،گھی، ڈبل روٹی سمیت22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

- Advertisement -

برائلر ، چھوٹا ،بڑا گوشت، کوکنگ آئل، ٹماٹرآلو، لہسن، سرسوں کا تیل، چاول اور تازہ دودھ بھی مہنگا،8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 21 میں استحکام رہا۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اس ہفتے کے دوران ملک میں برائلر مرغی (زندہ) بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، آٹا، ٹماٹر، چینی، ڈبل روٹی، صابن، ویجیٹیبل گھی، گھی (کھلا) کوکنگ آئل، آلو، لہسن، سرسوں کا تیل، چاول اری 9 /6، تازہ دودھ، چاول باسمتی، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، ایل پی جی سلنڈر، واشنگ سوپ، چائے کی پتی، بیف پلیٹ اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ اور پیاز، کیلا، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، دال ماش، سرخ مرچ پسی ہوئی، فارمی انڈے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، بیف، دہی، سگریٹ، چائے کا کپ، مردانہ و زنانہ شرٹنگ، نمک، دال کی پلیٹ، ماچس، جلانے والی لکڑی، خشک دودھ، نمک، چائے، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، الیکٹرک جارجز، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.