MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جی ایچ کیو حملہ کیس، وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج احمد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

- Advertisement -

وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کرنی ہے، ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں ہیں، ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل حکام کے پاس ہیں، معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

جج امجد علی شاہ نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.