کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر / مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی خصوصی اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اخترحسین لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ان کا دعویٰ عوام دوست بجٹ کا ہوتا ہے مگر یہ ٹھیکیدار دوست بجٹ بناتے ہیں کچھ لوگ چند بڑی مخصوص شاہراہوں پر وزیراعلیٰ اور وزراءکے بڑے بڑے ہورڈنگز لگاتے ہیں جس پر انہیں ترقیاتی منصوبے مل جاتے ہیں ہم روز اول سے غیر منتخب افراد کو نوازنے کا مسئلہ اٹھاتے آئے ہیں
- Advertisement -
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو یہ تحقیقات کرے کہ گزشتہ تین سال کے دوران غیر منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں میں کتنے فنڈز دیئے گئے اور انہوںنے کتنے کام کئے میں اپنے حلقے کے حوالے سے دعویٰ کرتا ہوں کہ یہاں غیر منتخب افراد کو 65سے70کروڑ روپے دیئے گئے اگر وہ غیر منتخب افراد یہ ثابت کریں کہ انہوں نے حلقے میں 5کروڑ روپے کے بھی منصوبے دکھائیں تو میں اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا صوبائی حکومت کے بجٹ کسی طو رپر عوام دوست نہیں بلکہ یہ ٹھیکیدار دوست ، کرپشن دوست اور غیر منتخب افراد کو نوازنے کے بجٹ ہیں انہوںنے کہا کہ سریاب میں صوبائی پی ایس ڈی پی اور کوئٹہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل ہورہا ہے ان کے کوئی منصوبے زمین پر نظر نہیں آرہے فنڈز جیبوں میں جارہے ہیں۔