MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی سی سی ایونٹس بھارت سے کس ملک منتقل کرنے پر غور؟ آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (مسائل نیوز)پاک بھارت اور بنگلہ دیش تنازع کے بعد آئی سی سی ایونٹس بھارت سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاک بھارت دیرینہ تنازع اور حال ہی میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان شدید تنازع کے بعد مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کو بھارت سے کسی دوسرے آئی سی سی ممبر ملک منتقل کرنے غور شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ تنازعات کے باعث بھارت میں 2029 کو ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے اور ان ایونٹس کے لیے آسٹریلیا متبادل وینیو ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

رواں ورلڈ کپ میں تو پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا خطرہ ٹل گیا اور گزشتہ روز یہ میچ کولمبو میں ہو گیا۔ تاہم مستقبل میں اس قسم کے حالات سے بچنے کے لیے کرکٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہنگامی بات چیت ہوئی ہے۔

کھیلوں میں سب سے زیادہ پیسے والا ملک اور بورڈ ہونے کے باعث حالیہ عرصے میں بھارت کو آئی سی سی کے کئی ٹورنامنٹس کی میزبانی سے نواز گیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے بھارت کے پڑوسی ممالک سے بڑھتے اختلافات کے باعث کہ عالمی ایونٹس میں اس قسم کی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے اس کے متبادل وینیو تلاش کیے جا سکتے ہیں اور آسٹریلیا متبادل وینیو ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا اس وقت نیوزی لینڈ کے ساتھ 2028 کے T20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ جب کہ اس سے قبل متعدد بار آسٹریلیا کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان نے آئی سی سی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور براڈکاسٹرز کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم کئی حکومتوں، آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کے درمیان گہرے مذاکرات سے بائیکاٹ کا خطرہ ٹل گیا اور گزشتہ شب یہ میچ ہو گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.