MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گاڑی پر پریس کا لوگو لگا ہوا ہے تو جرمانہ ہوگا! صحافیوں کیلئے اہم احکامات جاری

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تلنگانہ (مسائل نیوز)بھارتی ریاست تلنگانہ میں اب سے صرف وہی صحافی اپنی گاڑیوں پر پریس یا پریس ٹی وی کا نشان لگا سکتے ہیں جن کے پاس حکومت کی جانب سے جاری شدہ اکریڈیٹیشن کارڈز موجود ہوں۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ نے نئے سرکاری احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سنٹرل موٹر وہیکل ایکٹ 1989 کے تحت بغیر اجازت گاڑیوں یا نمبر پلیٹس پر پریس یا پریس ٹی وی لکھنا غیر قانونی ہے۔ گزشتہ دنوں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ افراد غلط طریقے سے اور نجی اداروں کے شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اس لوگو کو استعمال کر رہے ہیں جس کے پیش نظر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ اطلاعات کے کمشنر نے ریاست بھر کے تمام ضلعی عوامی رابطہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں نئے قواعد پر سختی سے عمل کروائیں۔جن افراد کے پاس سرکاری اکریڈیٹیشن کارڈز نہیں ہیں انہیں فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے پریس لوگو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اب تک کئی صحافی اپنے میڈیا اداروں کی جانب سے جاری شدہ آئی ڈی کارڈز کی بنیاد پر گاڑیوں پر پریس اسٹیکرز استعمال کر رہے ہیں تاہم تازہ احکامات کے بعد بغیر سرکاری اکریڈیٹیشن کے ایسا کرنے والے صحافیوں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ جعلی صحافیوں کی شناخت روکنے اور حقیقی صحافیوں کو باقاعدہ پہچان دلانے کیلئے کیا گیاہے۔اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کی جانب سے جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.