MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے، رانا ثنا اللہ

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کو کئی بار کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے۔

- Advertisement -

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چل نہیں سکتا، یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ نہیں تھا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کی طرف سے مشاورت میں شامل نہ کرنے سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے کہا کہ میں جن ملاقاتوں میں موجود رہا،ایم کیو ایم نے تو وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم نظرثانی کرلیں گے ، کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی کو دکھ ہے،یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.