نادرا نے اپنی ایک عوامی سہولت مزید دو شہروں تک بڑھا دی، لیجئے پوری تفصیل
اسلام آباد(مسائل نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یونین کونسل میں اندراج کی سہولت سندھ کے مزید 2 شہروں تک بڑھا دی۔
نادرا کے مطابق یہ سہولت سندھ کے کئی منتخب شہروں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی تاہم اب اس کا دائرہ کار ٹنڈو الہٰیار اور جامشورو تک بڑھا دیا گیا ہے۔
سہولت کی خصوصیات اور فوائد:
- Advertisement -
نادرا کے اس اقدام کے تحت شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح یا طلاق کے اندراج کیلیے اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں رہے گی
درخواست گزار تمام ضروری دستاویزات پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپ لوڈ اور جمع کروا سکتے ہیں
شہری اپنے گھر بیٹھے ہی متعلقہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے
نادرا اس سہولت کو دیگر علاقوں میں متعارف کروانے کیلیے کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ سروس پورے صوبہ سندھ میں دستیاب ہوگی۔
ڈیجیٹل گورننس اور عوامی سہولت کیلیے نادرا نے ایک نیا خودکار نظام متعارف کروایا ہے جو پیدائش اور وفات کے اندراج کے عمل کو تیز، مؤثر اور شفاف بناتا ہے، یہ نظام صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اقدام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے اور یہ رجسٹریشن کی خدمات کو بہتر بنانے اور نظام سے نااہلی کے خاتمے کیلیے حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔