MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسینؓ پر حاضری

0 53

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایران (مسائل نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؓ پر حاضری دی۔

اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔

- Advertisement -

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری؛ ویڈیوز

صدر آصف علی زرداری نےامتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے روضہ حضرت امام حسینؓ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا۔

حاضری کے موقع پر صدر زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.