MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں برفباری، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

0 80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن(مسائل نیوز) کوژک ٹاپ پر موسمِ سرما کی پہلی برفباری کے بعد پی ڈی ایم اے بلوچستان کا ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔
کوژک ٹاپ پر سنو پلوز اور لوڈرز کی مدد سے برف ہٹانے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات سے پیشگی کوآرڈینیشن کے بعد دو روز قبل ہی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات دے دی تھیں۔ نیشنل ہائی ویز اور برفباری کے خدشے والے علاقوں میں ریسکیو فورس اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کے انچارج کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، کسی بڑے مسئلے یا رکاوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور آپ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.