سریاب نیشنلزم کا گڑھ ہے، نیشنل پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی: کبیر محمد شہی
کوئٹہ (مسائل نیوز ) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کیچی بیگ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ سریاب روز اول سے بلوچ نیشنلزم کا گڑھ رہا ہے۔ تقریب میں ممتاز قبائلی شخصیت مرحوم ملک یار محمد شاہوانی کے فرزند ملک شہر یار شاہوانی نے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور خوف کا سماں ہے، ایسے میں نیشنل پارٹی کے پاس واضح موقف اور قیادت موجود ہے جو عوام کو اس صورتحال سے نکال سکتی ہے۔ صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ نفرتوں کے مینار کھڑے کر کے امن نہیں لایا جا سکتا، عوام اب کھوکھلے نعروں کو سمجھ چکے ہیں۔