MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں المناک کار حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب ایک گاڑی کے خوفناک حادثے میں سوار تمام پاکستانی شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق احمد، امداد اللہ اور بخت منیر خان شامل ہیں، جو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے کاکڑ کے رہائشی تھے۔ تینوں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ان میں سے دو آپس میں کزن تھے۔

- Advertisement -

مرحومین کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، جہاں گاؤں کاکڑ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور پھر انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ تدفین کے موقع پر کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ کے قریب ایک بھارتی زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس میں 45 بھارتی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ 26 جولائی 2025 کو بھی سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک دوسرے خوفناک حادثے میں بونیر کے علاقے دگئی خودوکھیل سے تعلق رکھنے والے سات پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے تھے، جن میں چار بچے بھی شامل تھے، جبکہ خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.