MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کرایا، راستہ دکھانے کیلئے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو بھیجا،پرویز الٰہی

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے اللہ نے جنرل (ر) باجوہ کو بھیج دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے اتحادی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ انہوں نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی انھیں یعنی مونس الہی سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔اب مونس کے والد پرویز الٰہی نے بھی تصدیق کردی ہے اور نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ انہیں جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، انہیں توسیع دینا غلطی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.