MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‏’ابو بہت ڈانٹیں گے‘، نسیم شاہ کا سیلفی کیلیے اصرار کرنے والی مداح کو جواب

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔

ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔

ان کے معصومانہ انداز نے وہاں موجود تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.