MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد بھیک کی طرح معاوضہ مانگنا پڑتا ہے، رومیسہ خان

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی اداروں کے بعد اب رومیسہ خان نے بھی انڈسٹری میں ادائیگیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔

- Advertisement -

ایک حالیہ وائرل انٹرویو کلپ میں رومیسہ خان نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔

رومیسہ خان نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور پھر اس پر مجھے لوگوں سے ڈانٹ اور سینئرز کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.