MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم پی اے لیاقت لہڑی کا بیان اشتعال انگیز اور اداروں کی توہین ہے، وڈیرہ غلام نبی بگٹی

0 113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے ایم پی اے لیاقت لہڑی کے صوبائی حکومت کے خلاف بیان کو اشتعال انگیز، بے بنیاد اور نفرت آمیز قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔ وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے کہا کہ لیاقت لہڑی کا بیان نہ صرف حکومت کی کارکردگی پر بلاجواز تنقید ہے بلکہ ایف سی، لیویز، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیوں کی توہین بھی ہے اور ایسے بیانات عوام میں غلط فہمی اور نفرت پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے 600 سے زائد رفقا شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے، جبکہ لیاقت لہڑی نے ماضی میں دہشت گرد گروہوں کے سامنے ہتھیار ڈال کر بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے واضح کیا کہ لیاقت لہڑی کا بیان پیپلز پارٹی کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الزامات پر غیر مشروط معافی طلب کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.