MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ؟ فیصلہ آج ہو گا ، پاکستانی سکواڈ میں کیا تبدیلی کی جائے گی ؟جانیے

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( مسائل نیوز )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتح کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو جائے گا ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاآخری اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو بآسانی شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.