اداکارہ ریشم نے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔
اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو
- Advertisement -
فواد چوہدری کو رہا کیا جائے،۔ pic.twitter.com/pVBnMt0xnb
— Resham (@TheRealResham) January 30, 2023
بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے’۔
واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھر بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
[…] نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ذہنی کیفیت اور ڈپریشن سے متعلق بات کر کے […]