شادیوں کے سیزن میں زیورات خریدنا مشکل ہوگا؟ چانیں آج کا سونے اور چاندی ریٹس کیا ہیں
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سونے اور چاندی کی قیمتوں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث آج سہہ پہر 3 بجے تک وہی قیمتیں کارآمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نرخ جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فہ تولہ قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
- Advertisement -
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 978 روپے کی سطح پر موجودہے۔
مقامی مارکیٹ ایک تولہ 24 قیراط چاندی 5 ہزار 35 جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 315 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 975 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت ایک اعشاریہ 10 ڈالر اضافے سے 47 اعشاریہ 72 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔