MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خرید لیں اس سے پہلے کہ پھر مہنگا ہوجائے! پاکستان میں سونے کی قیمتیں کتنی نیچے آگئیں؟

0 124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہاجس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید دو ہزار روپے سستا ہوگیا، آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اجرا تک گزشتہ روز کی قیمتوں پر ہی کاروبار ہوگا۔

آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا ایک ہزار 714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا ایک ہزار 571 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 410 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 95 ڈالر (بشمول 20 ڈالر پریمیم) پر بند ہوئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 67 روپے پر آگئی۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی جبکہ یہ گزشتہ دس ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ ہفتہ وار کمی کے راستے پر گامزن ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکا میں مہنگائی سے متعلق آنے والی رپورٹ کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 118 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر 3 فیصد کم ہوچکا ہے، جو مئی کے وسط کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی صفر اعشاریہ 3 فیصد کمی کے ساتھ قیمت 4 ہزار 133 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.