MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجگور میں فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی جاں بحق

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔

ایس پی پنجگور کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ولید صالح بلوچ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈی آئی جی مکران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ولید صالح بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق ولید صالح کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.