MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی نے بھی افغانستان کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)افغانستان کے معاملے پر معروف سابق آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے کھلی جارحیت کی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی shahid afridi نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں۔

- Advertisement -

چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان afghanistan نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی۔

ہماری افواج نے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا، افغانستان کو سوچنا چائیے کہ پاکستان اُس کا برادر اسلامی مُلک ہے لہذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.