MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے فِچ ٹیم کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی و ٹیرف مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے آخر میں وزیرِ خزانہ نے فِچ ٹیم کے سوالات کے جوابات دیئے۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.